ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ریاستی حکومت نے گرام پنچایت صدور کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تمام احکامات لے لئے واپس

کاروار: ریاستی حکومت نے گرام پنچایت صدور کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تمام احکامات لے لئے واپس

Sun, 04 Nov 2018 21:39:09    S.O. News Service

کاروار 4؍نومبر (ایس او نیوز)ریاستی حکومت نے گرام پنچایت صدورکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے سلسلے میں اس سے پہلے جو احکام جاری کیے تھے، کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم پر وہ تمام احکامات واپس لیے ہیں۔

یاد رہے کہ ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف کچھ گرام پنچایت کے صدور نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی تھی۔12 اکتوبر 2018کو ریاستی ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پنچایت راج قانون1993کی دفعہ 49کے تحت کیے گئے ریاستی حکومت کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور عدم اعتماد کی تحریک سابقہ قانون کے مطابق لائے جانے کو درست ٹھہرایا۔لہٰذا ریاستی حکومت نے 17-4-18اور12-6-18کو عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق جو سرکیولر اور مراسلے جاری کیے تھے اسے واپس لے لیا ہے۔
 


Share: